وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلیفہ ابو بکر بغدادی نے اپنے دہشت گردوں کو چھوڑ کر راہ فرار اختیار کیا ۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے ایک چچنی کمانڈر نے کہا ہے کہ داعش کے سربراہ ابو بکر بغدادی ہمیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
عراق کے ایک سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام کے علاقہ باغوز سے حال ہی میں جو دہشت گرد خارج ہوئے ہیں انھوں نے ابو بکر بغدادی سے اپنی بیعت توڑ دی ہے۔
اطلاعات کے مطابق چچن سے متعلق ایک داعشی کمانڈر ابو محمد نے کہا ہے کہ ابو بکر بغدادی اپنے ساتھی دہشت گردوں چھوڑ کر فرار ہوگئے ہیں۔
اس نے کہا داعش دہشت گردوں کو شام کے علاقہ باغوز میں ذلت آمیز شکست ہوئی ہے جس کی بنا پر داعش دہشت گردوں کے حوصلے بہت ہی پست ہوگئے ہیں۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے