09 April 2019 - 17:12
News ID: 440134
فونت
شام نے ایرانی سپاہ پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے پر ٹرمپ کی شدید مذمت کردی۔

رسا نیوز ایجنسی کی المنار نیوز سے رپورٹ کے مطابق، شام نے ایرانی سپاہ پاسداران کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالنے پر شدید مذمت کی ہے اور اس فیصلے کو صھیونیوں کی رضامندی کے لیے اقدام قرار دیا ۔

سانا نیوز سے گفتگو میں وزارت امور خارجہ ترجمان نے کہا : شام امریکی صدر کے فیصلے کی شدید مذمت کرتا ہے اور اسکو دوسرے ممالک کے امور میں مداخلت سمجھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکی فیصلہ ایران کے داخلی معاملے میں مداخلت ہے اور اسکا مقصد صھیونیوں کو خوش کرنا ہے۔

انکا کہنا تھا: امریکی اقدام سپاہ پاسداران کے لیے باعث افتخار ہے اور اسلامی انقلاب کے لیے باعث سربلندی، بلاشبہ سپاہ نے امریکی بدمعاشی کو روکنے میں اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬