رسا نیوز ایجنسی کی ڈان نیوز سے رپورٹ کے مطابق، داعش کی اعماق نیوز ایجنسی نے حملوں کا تعلق داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ جوڑنے کا دعویٰ کیا۔
تاہم دہشت گرد تنظیم داعش نے اپنے دعوے کے حق میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل داعش کئی مرتبہ پر تشددواقعات سے اپنا تعلق جوڑنے کی کوشش کرتی رہی ہے۔
ماہرین نے قیاس ظاہر کیا کہ تین چرچ اور ہوٹلوں پر سلسلہ وار حملے سے گروپ کی موجودگی کا احساس ہوتا ہے۔
اسی دوران نیگومبو میں چرچ پر حملہ آوار کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دہشت گرد کو دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کتنے اطمینان سے چرچ کے بیرونی حصے سے داخل کر چرچ کے اندرونی مرکز تک پہنچ جاتا ہے۔
دوسری جانب سری لنکا کے وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے نے مزید دھماکوں سے خبردار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’دہشت گرد موجود ہیں، جو مزید دھماکے کر سکتے ہیں‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’دھماکوں سے متعلق پہلے ہی انٹیلی جنس رپورٹ موصول ہوئی تھیں تاہم متعدد افسران کو اپنے فرائض سے غفلت برتنے پر نوکری سے برخاست کردیا جائے گا‘۔
رانیل وکرما سنگھے نے دعویٰ کیا کہ ’بھارتی سفارتخانہ بھی حملہ آواروں کی فہرست میں شامل تھا ۔/۹۸۸/ ن