01 May 2019 - 11:42
News ID: 440300
فونت
واشنگٹن میں ہندوستان کے سفیر نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی بڑھنے سے ہندوستان کے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن میں ہندوستان کے سفیر هارش وردهن شرینگلا نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ چین کے بعد ہندوستان، ایران سے تیل خریدنے والا بڑا ملک ہے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر تیل کی پابندی کا براہ راست اثر ہندوستان کے اقتصاد پر پڑے گا۔

دوسری جانب ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلیفون پرگفتگو میں ایرانی تیل پر پابندی سے استثنی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی تیل کی جگہ پر کرنا آسان کام نہیں ہے۔

ہندوستانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے تیل پر پابندی لگا کر اس کی جگہ دوسرا آپشن تلاش کرنا آسان کام نہیں۔ لہذا ہندوستان کو ایران کے تیل پر پابندی سے مزید کچھ عرصہ تک استثنی دیا جائے۔

واضح رہے کہ ایران کے تیل کے خلاف امریکہ کا معاندانہ اقدام بھی اس کے ماضی کے اقدامات کی طرح ناکام ہوجائےگا۔ /۹۸۸/ ن

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬