02 May 2019 - 10:55
News ID: 440308
فونت
مظفرپور شیعہ جامعہ مسجد کمرہ محلہ میں؛
ہندوستان کے شہر مظفرپور کے شیعہ جامعہ مسجد کمرہ سے نماز جمعہ کے بعد سعودی عرب کے ظالم بادشاہ کی طرف سے بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج جلوس نکالا جائے گا۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے شہر مظفرپور کے شیعہ جامعہ مسجد کمرہ سے نماز جمعہ کے بعد امام جمعہ حجت الاسلام سید محمد کاظم شبیب کی زیر سرپرستی سعودی عرب کے ظالم بادشاہ کی طرف سے بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج جلوس نکالا جائے گا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ احتجاجی جلوس نماز جمعہ کے بعد جامعہ مسجد سے نکالا جائے گا جس میں شہر کے مختلف حصہ سے مومنین شریک ہونگے ۔

سعودی عرب کے ظالم بادشاہ و ولی عہد نے انسانی اقدار کو پایمال کر دیا ہے اور اپنی ظالمانہ کرتوت کو پوشیدہ کرنے کے لئے بے گناہ مسلمانوں کا خون بہانے میں مشغول ہے ۔

کسی بھی اہل سعودی کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ ظالم بادشاہ کے غلط پالیسی یا اس کے ظالمانہ رویہ پر تنقید کر سکے یہاں تک کہ نابالغ افراد کو بھی تنقید کی سزا سزائے موت دی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے اپنے بیان میں سعودی عرب میں سزائے موت سنائے جانے کے غیر منصفانہ فیصلوں کے طریقہ کار کے بارے میں جاری ہونے والی رپورٹ کا ذکر کرتے ہوئے 37 افراد کو سزائے موت دیئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے ان افراد کے کیس کی سماعت کے طریقہ کار اور ملزمان سے جبری اعترافی بیان لینے کے لئے ایذا رسانیوں سے متعلق رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ، اپنے قوانین پر نظرثانی کر کے مزید افراد کو سزائے موت دینے منجملہ ان تین لوگوں کو جنھیں عنقریب سزائے موت دینے کا اعلان کیا گیا ہے ان کی سزا پرعمل درآمد سے اجتناب کریں۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں جب سے بن سلمان، ولی عہد بنائے گئے ہیں اس ملک کی جانب سے علاقے میں امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں تاجروں، علمائے کرام اور مخالف سعودی شہزادوں کو گرفتار کر کے جیل میں بند کیا جا چکا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬