رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل کے خصوصی دستوں نے جیزان کے قبالہ اور جبل النار محاذوں پر ایک کارروائی کے دوران درجنوں سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز نے اس کارروائی میں سعودی عرب کی دو چوکیوں پر قبضہ کرلیا اور وہاں موجود سعودی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
یمنی فورسز نے صنعا کے نہم علاقہ میں بھی سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں پر حملہ کر کے کئی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کردیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔
اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔