08 May 2019 - 14:12
News ID: 440345
فونت
ناروے میں سیاسی پناہ گزین فلسطینی نژاد عرب سماجی کارکن ایاد البغدادی کی زندگی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے شدید خطرہ لاحق ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ناروے میں سیاسی پناہ گزین فلسطینی نژاد عرب سماجی کارکن ایاد البغدادی کی زندگی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے شدید خطرہ لاحق ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمہوریت کے حامی سماجی رکن ایاد البغدادی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے سخت ناقد ہیں۔  

ذرائع کے مطابق  ایاد البغدادی کو 25 اپریل کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ناوریجن حکام نے ایاد البغدادی کو محفوظ مقام پر لے جا کر مطلع کیا کہ ان کی جان کو ممکنہ طور پر سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان سے خطرہ لاحق ہے۔

ایاد البغدادی نے فون کے ذریعہ  انٹرویو میں کہا کہ سعودی حکام نے مجھے نشانے پر رکھ لیا لیکن انہیں اندازہ نہیں کہ وہ کیا کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’نارویجن حکام نے مجھے یقین دلایا ہے کہ وہ معاملے کو لے کر انتہائی سنجیدہ ہیں اور وہ اپنی پوری تیاری سے آئے ہیں۔

ایاد البغدادی نے کہا کہ نارویجن اہلکاروں پر مشتمل دو گروپ میرے پاس آئے، ان میں سے ایک گروپ نے مجھے اپنے ساتھ لیا جبکہ دوسرے گروپ نے تسلی کی کہ ان کا کوئی سراغ تو نہیں لگا رہا۔

یاد رہے کہ ایاز البغدادی  فلسطینی نژاد عرب لکھاری ہے اور اس نے عرب بہار کے دوران ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کر کے مقبولیت حاصل کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولیعہد نے ترکی کے شہر استنبول میں  2 اکتوبر 2018 کو سعودی صحافی جمال خاشقجی کو قتل کروادیا تھا۔

ترک حکام کے مطابق 59 سالہ جمال خاشقجی کو قتل اور ان کی لاش کے ٹکڑے کرنے کی غرض سے 15 سعودی افراد استنبول پہنچے تھے۔

سعودی عرب نے خاشقجی کے قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔ادھر امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) نے اپنی رپورٹ میں فاش کیا تھا کہ  سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ہی جمال خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬