19 May 2019 - 16:14
News ID: 440409
فونت
محمد علی الحوثی:
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے صدر نے سعودی عرب کی جانب سے سعودی اور امارات کے تیل کی تنصیبات پر حالیہ حملوں کے خلاف دو اجلاس بلانے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے صدر محمد علی الحوثی نے کہا کہ اجلاس میں مدعو ہونے والے ممالک کے سربراہان اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے ذریعے یمنی عوام کے قتل عام کی روک تھام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے اجلاس نہ فقط یمن پر جارحیت کی روک تھام میں مدد نہیں کر سکتے بلکہ جنگ و خونریزی کے جاری رہنے کا باعث بنتے ہیں۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ در اصل اس قسم کا اجلاس جہان اسلام اور اسی طرح فلسطین کے مسئلے اور سینچری ڈیل کے حوالے سے ایک سازش ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک اور عرب ممالک کے سربراہوں کو 30 مئی کو فوری طور پر دو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جس کا مقصد سعودی عرب کی تیل تنصیبات اور امارات کے الفجیرہ بندرگاہ میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کا جائزہ لینا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬