رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر قم المقدس میں انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم عدالت ملل کے زیر انتظام "علاقائی ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی اور سعودی عرب کا کردار کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں پاکستان کے معروف دانشور ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نے پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کی مذہبی، سیاسی، سماجی، تعلیمی اور دیگر شعبوں میں ہونے والے حقوق کی پامالی کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے امریکہ اور سعودی عرب کو اسکا ذمہ دار جانا ہے ۔
انہوں نے بیان کیا: آل سعود پٹرو ڈالر کے بل بوتے پر پاکستان کی کمزور اقتصادی صورتحال سے سوئے استفادہ کرتے ہوئے تکفیری مخالف قوتوں کو تمام شعبہ ہائے زندگی میں کمزور کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔
ڈاکٹر سید راشد نقوی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سمیت انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے اپیل کی کہ پاکستان میں مسنگ پرسنز اور سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں حکومت مخالف عناصر کی انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز اٹھائیں۔