01 June 2019 - 16:57
News ID: 440506
فونت
حجت الاسلام باقر عباس زیدی:
مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سےآزادی القدس کانفرنس کا انعقاد کراچی کے مقامی ہال میں کیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سےآزادی القدس کانفرنس کا انعقاد کراچی کے مقامی ہال میں کیا گیا۔

 القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سند ھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام باقر عباس زیدی نے کہا کہ امام خمینی نے کہا تھا کہ جمعۃ الوداع یوم القدس، یوم اللہ، یوم رسول اللہ اور یوم اسلام ہے۔پوری دنیا کے مسلمان رمضان المبارک کےآخری جمعہ کو یوم القدس منا کر مسلم امہ کے مابین وحدت و یکجہتی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کرتے ہیں۔یوم القدس جہاں فلسطینی مظلوموں کی حمایت کا دن ہے وہاں مسلمانوں کے مابین وحدت اور اتحاد کا دن بھی ہے۔

علامہ باقر زیدی کاکہنا تھا کہ عالمی سامراجی قوتیں بالخصوص شیطان بزرگ امریکہ صدی کی ڈیل نامی معاہدے کے تحت عرب حکمرانوں کے ساتھ مل کر فلسطین کا سودا کرنے پر تلا ہو اہے۔عرب دنیا کے خائن حکمران فلسطین کے مظلوموں کی مدد کرنے کی بجائے دنیا کے سب سے بڑے شیطان امریکہ کی کاسہ لیسی میں مصروف ہیں جو عنقریب ان کے لئے ایک بڑی مصیبت ثابت ہو گا۔

القدس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل حجت الاسلام احمد اقبال رضوی صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی، ایم کیو ایم رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، میجر (ر) قمر عباس، جماعت اسلامی کے رہنماء اسد اللہ بھٹو، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی، مجلس علمائے شیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ مرزا یوسف حسین، سیدعلی حسین نقوی، یعقوب حسینی ، مولانا صادق جعفری، مولانا عبد اللہ جوناگڑھی ،علامہ صادق رضا تقوی، علامہ حیدرعباس عابدی اور دیگر رہنماء شریک تھے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬