17 June 2019 - 18:53
News ID: 440611
فونت
سعودی فضائیہ اور امریکی فضائیہ نے بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی مشقیں کیں اس دوران فضا سے فضا میں مار کرنے والے طیاروں کی معاونت بھی شامل رہی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فضائیہ اور امریکی فضائیہ نے بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی مشقیں کیں اس دوران فضا سے فضا میں مار کرنے والے طیاروں کی معاونت بھی شامل رہی۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب اور امریکہ کی فضائیہ نے بحیرہ عرب پر مشترکہ جنگی فضائی مشقیں کی جن میں امریکی ایف-15 ایگل فائٹر جیٹ طیاروں اور سعودی ایئر فورس کے طیاروں نے حصہ لیا۔

مشقوں میں حصہ لینے والے امریکی اور فضائی طیاروں کی حفاظت کے لیے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے جنگی طیارے بھی چاک وچوبند کسی ممکنہ حملے کے پیش نظر نگرانی کرتے رہے۔

مشترکہ مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ایران کو دھمکی دینا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق امریکہ، سعودی عرب اور امارات خطے میں جنگ کو شعلہ ور کرنے کی تلاش و کوشش کررہے ہیں، سعودی عرب اور امریکہ کی ایران کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬