رسا نیوز ایجنسی کے نجف اشرف میں عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق روس و چچن کے بعض مفکرین عراق کے اپنے سفر میں نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی سے ان کے آفس میں ملاقات و گفتگو کی ۔
حضرت آیت الله نجفی نے اس ملاقات میں روس و چچن کے علمی اداروں کو عراق کے ساتھ تعاون کی اہمیت کی تاکید کی ہے اور کہا : اس سلسلہ میں ان دو مملک کو چاہیئے کہ لوگوں اور معاشرے کے فائدہ کے لئے ممتازین کا آپس میں تبادلہ کریں ۔
انہوں نے وضاحت کی : اسلام اصیل محمدی (صلی الله علیه و آله و سلم) صلح و محبت کی تاکید کرتا ہے اور تشدد ، قتل عام اور انتہا پسندی کی سخت مخالفت کرتا ہے ۔
حضرت آیت الله نجفی نے بیان کیا : اهل بیت (علیهم السلام) کے شیعہ ایمان و اهل بیت (علیهم السلام) کی فکر جو عقلانیت و علم کی تاکید کرتا ہے اس کی حفاظت و تمسک اختیار کرنے کی وجہ سے بہت مشکلات و سختی برداشت کی ہے ۔
مرجع تقلید نے عراق کی سابق آمری نظام کی طرف سے لوگوں پر ہوئے مظالم و تشدد اور امریکا کی طرف سے اس ملک پر قبضہ کئے جانے اور تکفیری دہشت گرد تحریک کی طرف سے بے گناہ عوام کو شکار بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : پوری دنیا نے ان تمام حادثات کو مشاہدہ کیا ہے کہ کس طرح عراق کی عوام نے سختی و بحران کو تحمل کیا ہے ، ان مظلوم عوام کی حمایت و ان کا ساتھ دنیا چاہیئے ۔