23 June 2019 - 17:15
News ID: 440643
فونت
ایک اعلی برطانوی عہدیدار نے کہا ہے کہ لندن نے ایران کے خلاف فوجی حملے کی سعودی درخواست مسترد کر دی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک برطانوی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ وزیر مملکت عادل الجبیر کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کرنے والے ایک سعودی سیکورٹی عہدیدار نے لندن سے ایرانی فوجی اہداف پر محدود حملے کی اپیل کی تھی۔

مذکورہ برطانوی عہدیدار نے کہا کہ حکومت لندن نے سعودی درخواست قبول کرنے سے صاف انکار کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکام نے بحیرہ عمان میں دو بحری جہازوں پر ایران کے ملوث ہونے کا بھی دعوی کیا تھا لیکن برطانوی حکام ان کے اس دعوے سے بھی متاثر نہیں ہوئے۔

مذکورہ برطانوی عہدیدار کے مطابق سعودی فریق رواں ہفتے کے آخر میں اسرائیل بھی جانے کا ارادہ رکھتے ہیں جہاں وہ صیہونی حکام، امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مڈل ایسٹ آئی جریدے نے یہ انکشاف ایسے وقت میں کیا ہے جب سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ ان کا ملک ایران کے خلاف جنگ روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۲۴ June ۲۰۱۹ - ۱۷:۰۴
دورے کے دوران، آیت اللہ نجف روس اور چیچن اور عراقی سائنسی اداروں کے درمیان تعاون کے اہمیت پر زور دیتے ہیں، "اس سلسلے میں، اور اپنے لوگوں اور معاشرے کو فائدہ دینے کے لئے، دونوں ملکوں کو خریدنے کے لئے ان کے اہل خانہ کو تبدیل کریں.
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬