14 July 2019 - 16:26
News ID: 440801
فونت
حجت الاسلام مولانا خورشید احمد :
جموں و کشمیر پیروان ولایت کے ترجمان نے کہا کہ آج ہی کے دن 1931ء میں اہل کشمیر کے 22 افراد ڈوگرہ شاہی کی بربریت کا سامنا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جموں و کشمیر انجمن حمایت الاسلام کے صدر حجت الاسلام مولانا خورشید احمد قانونگو نے 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہی کے دن 1931ء میں اہل کشمیر کے 22 افراد ڈوگرہ شاہی کی بربریت کا سامنا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

انہوں نے کہا کہ جس مقصد کے لئے یہ قربانیاں دی گئی لیکن طویل مدت کے باوجود شخصی راج سے نکل کر اہل کشمیر محکوم و مظلوم ہیں۔ اس دوران جموں و کشمیر پیروان ولایت کے ترجمان نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں نڈر مجاہدین قرار دیا۔

ترجمان نے کہا کہ ان شہیدوں نے غلامی کے خلاف آواز اٹھا کر تحریک آزادی کی بنیاد ڈالی اور یہ آواز بلند کی کہ قوم مزید غلامی کو قبول نہیں کرسکتا ہے۔

جموں و کشمیر پیروان ولایت کے ترجمان نے آج یوم شہداء منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا اولین فریضہ ہے کہ وہ ان قربانیوں کی حفاطت کریں اور ان کے مقدس مشن کی آبیاری کے لئے کسی بھی طرح کی سودابازی نہ کریں۔

جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ میرواعظ کشمیر مولانا ریاض احمد ہمدانی نے اپنے خراج عقیدت کے پیغام میں کہا کہ اِن جانثار محب وطن افراد نے کشمیری مظلوم اور محکوم عوام کو کئی دہائیوں کی شخصی راج کی غلامی سے چھٹکارا دینے کی خاطر اپنا گرم لہو بہا کر جام شہادت نوش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 13 جولائی 1931ء تاریخ کشمیر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، یہ دن ہمارا قومی دن ہے جس دن تحریک کشمیر کی بنیاد پڑی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬