10 August 2019 - 14:59
News ID: 441020
فونت
ہندوستان کے زیر انتظام ریاست جموں وکشمیر آئندہ 31اکتوبر کو دومرکز کے زیرانتظام ریاستوں جموں وکشمیراور لداخ میں تقسیم ہوجائےگی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں وکشمیر میں اسمبلی ہوگی جبکہ لداخ میں اسمبلی نہیں ہوگی۔ ایکٹ کے مطابق نو تشکیل شدہ مرکز کے زیرانتظام ریاست لداخ میں کرگل اور لیہہ اضلاع کو شامل کیجائےگی جبکہ موجودہ ریاست کے دیگر 12ضلع مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیر کا حصہ بنیں گے۔

جموں وکشمیر میں اس وقت لوک سبھا کی چھ سیٹیں ہیں۔ تقسیم کے بعد مرکز کے زیرانتظام ریاست جموں وکشمیرمیں پانچ اور مرکز کے زیرانتظام ریاست لداخ میں ایک لوک سبھا سیٹ ہوگی۔ دونوں مرکزکے زیرانتظام ریاستوں میں اب گورنر کی جگہ لیفٹننٹ گورنر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ہندوستان کے صدررام ناتھ کووند نے جمعہ کوجموں وکشمیرتشکیل نوایکٹ 2019کی منظوری دی تھی۔ /۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬