28 August 2019 - 16:31
News ID: 441167
فونت
ڈائریکٹر اور دستاویزی فیلمکار:
دستاویزی فیلم کے ڈائریکٹر محمد نعمتی نے یہ کہتے ہوئے کہ دستاویزی فیلم بنانے والے کو مکتب اهل بیت(ع) کا مروج ہونا چاہئے کہا: ہم مکتب عاشوراء کے وسیلہ دنیا سے کلام کرسکتے ہیں ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، دستاویزی فیلم کے ڈائریکٹر محمد نعمتی نے آج امام صادق(ع) یونیورسٹی میں « امام حسین(ع) عیسائی افکار میں اتحاد کی نشانی » کے عنوان سے منعقد ہونے والی تخصصی نشست میں کہا: اربعین کے حوالے سے تیار کی جانے والی دستاویزی فیلم میں آیت الله جاودان کی رہنمائی بہت مفید تھی ۔

انہوں نے مزید کہا: جناب تقوی نے کتاب مقدس کے عنوان سے جو مرکز بشارت میں تحقیقات انجام دی ہیں اس نے دستاویزی فیلم بنانے میں ہماری کافی مدد کی ہے ۔

نعمتی نے کہا: ہم نے دستاویزی فیلم بنانے کے لئے مختلف ممالک کا سفر کیا اور عیسائیوں و پادریوں سے اس سلسلہ میں گفتگو کی یہاں تک ہم گرجستان " جرجیا" تک پہونچے اور ڈاکٹر مال خاز کہ جنہوں نے اربعین کے موقع پرعراق کا سفر کیا تھا ملاقات کی ۔

دستاویزی فیلم کے ڈائرکٹر نے مزید کہا: اربعین کے پروگرام میں شرکت کے لئے پروگرام کی سیٹینگ میں ڈاکٹر مال خاز کا تقریبا دوسال کا عرصہ لگا ۔

انہوں نے دستاویزی فیلم بنانے والوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا: عالمی میدانوں میں باتیں منوانے کے لئے ہمیں اس بات کو ماننا پڑے گا کہ ہمارے پاس امام حسین علیہ السلام کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے ، سبھی جھاد ، شھادت ،ایثار وغیرہ میں اگر باتیں کرنا چاہیں تو امام حسین علیہ السلام کی طرف رجوع کریں ۔

نعمتی نے بیان کیا: اس میدان میں کام کرنے والے ہیں تو صحیح انتخاب کریں یقینا دستاویزی فیلمیں دیکھی جائیں گی ، بائکاٹ کیا جانا پچھے قدم ہٹانے کی نشانی نہ بنے، بلکہ دستاویزی فیلم بنانے والے کو مکتب اهل بیت(ع) کا مروج ہونا چاہئے ۔/۹۸۸/ ن

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۲۸ August ۲۰۱۹ - ۲۳:۵۴
احسنت
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬