29 August 2019 - 19:56
News ID: 441173
فونت
عراقی وزارت خارجہ :
بحرین کی حکومت نے شام، لبنان اور عراق پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی حمایت کی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت خارجہ نے بحرین کی طرف سے عراق پر اسرائیل حملوں کی حمایت پر بحرینی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین خطے میں اسرائیلی ایجنٹ کا کردار ادا کررہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بحرین کے وزیر خارجہ اسرائیل کے تعلقات مضبوط بنانے کی تلاش و کوشش میں ہے۔

بحرین کی حکومت نے شام، لبنان اور عراق پر اسرائیل کے حالیہ حملوں کی حمایت کی ۔

بحرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایسے ٹھکانون کو نشانہ بنایا ہے جو اس کے لئے خطرہ ہیں۔ لہذا اسرائیل کی مذمت نہیں کرنی چاہے۔

ادھر عراق کی وزارت خارجہ نے بحرینی حکومت کے اسرائیل کی حمایت کی سخت اور شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آلہ خلیفہ حکومت خطے میں اسرائیل کی حامی حکومت ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز اسرائیل نے عراق کے بعض علاقے پر حملہ کیا تھا جہاں عراقی فوج کے جنگی ساز و سامان رکھا گیا تھا ۔ اس حملہ کے بعد عراقی رضاکار فوج نے بھی اس کا بدلہ لہنے کا اعلان کیا ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬