07 September 2019 - 10:57
News ID: 441179
فونت
آیت الله علوی گرگانی:
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین حضرت آیت الله علوی گرگانی نے کہا کہ اگر خدا کی نعمتوں کا احصاء کرنا چاہیں تو ھرگز نہیں کرسکتے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی نے The Center for Services of islamic Seminariesکے سربراہ اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات میں سوره نحل کی ۱۸ ویں ایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: « وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَهَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا؛ اگر خدا کی نعمت کا احصاء کرنا چاہو تو ھرگز نہیں کرسکتے ۔

انہوں نے مزید کہا: The Center for Services of islamic Seminaries اس کا کھلا مصداق ہے ، خداوند متعال نے طلاب اور علماء کو ایک نعمت جو عطا کی ہے وہ یہ سنٹر ہے ۔

حوزه علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے بیان کیا: امام صادق(ع) فرماتے ہیں کہ اعمال مٹ جاتے ہیں مگر تین چیزیں کہ ان میں سے ایک صدقہ جاریہ ہے جسے اپ انجام دیتے ہیں ، The Center for Services of islamic Seminaries میں انجام پانے والی خدمات صدقہ جاریہ کا مصداق ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: امام علی(ع) نے مسجد کوفہ میں خطبہ دیتے ہوئے نظم و ضبط پر تاکید کی ہے ، علماء بھی نظم و ضبط پر تاکید کرتے ہیں، اور اپ کی مدیریت کی بھی اس بات کی بیانگر ہے کہ امور منظم ہیں ۔

The Center for Services of islamic Seminaries کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین ربانی نے بھی اس ملاقات میں اس مرکز کی رپورٹ پیش کی ۔/۹۸۸/ ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬