08 September 2019 - 11:14
News ID: 441249
فونت
علامہ مقصود علی ڈومکی :
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ پنجاب میں مجلسوں و سبيلوں پر پابندی عائد کرکے عزاداروں کو عبادت سے روک کر عزاداروں کیخلاف جھوٹی ايف آء آر داخل کی جا رہی ہیں جس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان  علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہےکہ پاک فوج کی ملک کی بقا و حفاظت کیلئے دی گئی قربانيون کو ہميشہ یاد رکھا جائیگا ہمیں افواج پاکستان پر فخر ہے ۔پاک فوج کے جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک و عوام کا تحفظ کیا ہے۔ 

انہوں نے کہاکہ اگر وطن عزیز پر جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر جنگ لڑے کا اور ملک کا دفاع کریگا ۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہاکہ انتہا پسند مودی نے کشمير میں بيگناہ مسلمانون کا خون بہاکے انسانيت کا قتل عام کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مجلسوں و سبيلوں پر پابندی عائد کرکے عزاداروں کو عبادت سے روک کر عزاداروں کیخلاف جھوٹی ايف آء آر داخل کی جا رہی ہیں جس عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

 انہوں نے کہاکہ ملک میں عزاداری کے خلاف ایف آئی آرز نے ضيائی آمریت اور نواز شریف کی یاد کو تازہ کر دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سندہ میں خواتین کی مجالس میں خواتین پوليس اہلکاروں کی تعداد تمام کم ہے اس لئے مجالس کی سکیورٹی کے انتظامات بہتر کئے جائیں دوسری جانب علامہ مقصود علی ڈومکی نے مطالبہ کیاکہ سندہ میں ماتمی جلوسوں و مجالس میں پولیس کے ساتھ پاک رینجرز کے جوان تعینات کئے جائیں اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم اور اصغريہ آرگنائزیشن کے رہنما مختيار دايو، فضل بلاولی،شاہد شاہ ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬