22 September 2019 - 18:10
News ID: 441336
فونت
کشمیر میں بھارتی فوج کےتشدد کے باعث 15 سالہ لڑکے نے جام شہادت نوش کرلی۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر میں بھارتی فوج کےتشدد کے باعث 15 سالہ لڑکے نے جام شہادت نوش کرلی۔

اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکار ضلع پلوامہ میں 15 سالہ لڑکے یاور احمد بٹ کو پکڑ کر آرمی کیمپ لے گئے، جہاں نوجوان پر جسمانی تشدد کیا گیا۔ ب

ھارتی فوجی نوجوانوں کو بٹوں، لاتوں اور گھونسوں سے مارتے رہے اور نیم بے ہوشی کی حالت میں گھر کے باہر چھوڑ گئے۔

بھارتی فوج نے یاور بٹ کو اسکول کارڈ کے ہمراہ آئندہ روز دوبارہ فوجی کیمپ آنے کی ہدایت کرتے ہوئے واپس چلے گئے تاہم یاور احمد کی طبیعت بگڑتی چلی گئی، شدید سر درد اور الٹیوں کے باعث سری نگر اسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

واضح رہے کہ 5 اگست کوکشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیر بھر میں مسلسل کرفیو نافذ ہے، ذرائع آمد و رفت معطل اور مواصلاتی نظام منقطع ہے جس کے باعث پوری وادی جیل میں تبدیل ہوگئی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬