امریکی شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف ہزاروں افرادنے مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیخلاف ہزاروں افرادنے مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ہیوسٹن کے اسٹیڈیم میں جلسہ کرنے پہنچے تو ان کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔
اسٹیڈیم کے باہر مظاہرے میں پاکستانی، کشمیری اور سکھ کمیونٹی سمیت مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے مودی مخالف پوسٹرز اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے اور بھارت کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور کشمیر کی آزادی کا مطالبہ کیا۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے