29 September 2019 - 20:03
News ID: 441393
فونت
عمران خان :
پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہو نہ ہو ہم ان کے ساتھ ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، دنیا کشمیریوں کےساتھ کھڑی ہو نہ ہو ہم ان کے ساتھ ہیں۔

عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپسی پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبالی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا کیس یو این میں پیش کرنے کے کیلیے آپ کی دعاؤ ں کا شکریہ، خاص طور پر بشریٰ بیگم کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے بہت دعائیں کیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں پر ظلم ہورہا ہے، کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا جہاد ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ اس لیے کھڑے ہیں کہ ہم سے اللہ راضی ہوجائے، جب تک آپ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں وہ جدوجہد جاری رکھیں گے، جدوجہد میں اچھے برے وقت آتے ہیں ہم نے مایوس نہیں ہونا، کشمیر کے لوگ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، کشمیر کے عوام پاکستانی عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں اب برے وقت میں آپ نے گھبرانا نہیں ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬