سعودی عرب کے خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی حکومت کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے خونخوار ولی عہد محمد بن سلمان نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے پر بھارتی حکومت کے مؤقف کی حمایت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی میڈیا نے نقل کیا ہے کہ بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سعودی عرب کے دورے پر ہیں جہاں اس نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔
بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محمد بن شاہ سلمان نے اس موقع پر کہا ہے کہ وہ آرٹیکل 370کے خاتمے کے حوالے سے بھارتی اقدامات کو سمجھتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں رہنما ؤں کے درمیان ملاقات میں بھارت میں سرمایہ کاری پر بھی بات چیت کی گئی۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے