10 October 2019 - 21:57
News ID: 441442
فونت
آل سعود کے فوجیوں نے مشرقی سعودی عرب کے علاقے القطیف کے شہر العوامیہ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی فوجی اہلکاروں نے بد ھ کی شام بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ شہر العوامیہ پر حملہ کیا ہے ۔

اس حملے میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف کے شہر العوامیہ کے عوام کی سرکوبی ، سعودی حکومت کا روز مرہ کا معمول بن چکی ہے۔

القطیف کا شہر العوامیہ ، شیعہ آباد کا شہر ہے ۔ اس شہر کے عوام سعودی حکومت کے ظلم و ستم کا ہمیشہ نشانہ بنے ہیں ۔

اب تک سعودی فوجیوں کے حملوں میں شہر العوامیہ کے درجنوں باشندے شہید ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں عام شہریوں ، سیاست دانوں اور شہری حقوق کے لئےکام کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کردیا گیا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬