09 November 2019 - 14:35
News ID: 441580
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے 13 آبان کے دن امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کردیا ہے۔

رسا ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی۔ جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی ۔  

خطیب جمعہ نے ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام نے 13 آبان کے دن امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ ہمیشہ کے لئے بند کردیا ہے۔

خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی عوام امریکی خیانتوں اور اس کے وحشیانہ جرائم کو کبھی فراموش نہیں کرےگی ۔

خطیب جمعہ نےکہا کہ امریکہ پر جنھوں نے اعتماد کیا انھوں نے دھوکہ کھایا ۔ مصدق کی امیرکہ کے ساتھ کوئی مخالفت نہیں تھی پھر بھی امریکہ نے اس کے ساتھ کیسی رفتار روا رکھی۔

انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امریکی سفارتخآنہ اور جاسوسی کے اڈے پر قبضہ کو حضرت امام خمینی نے دوسرا انقلاب قراردیتے ہوئے اس کی تائيد کی اور ایرانی عوام نے امریکہ کو ہمیشہ کے لئے ایران سے باہر نکال دیا۔

خطیب جمعہ نے رہبر معظم کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ " رہبر معظم انقلاب اسلامی بارہا تاکید کرچکے ہیں کہ امریکہ ناقابل اعتبارملک ہے اور امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں" ۔

حجۃ الاسلام صدیقی نے کہا کہ آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ ایرانی جوانوں نے میزائلوں کے بغیر جیتی ہے اور ایرانی جوان امریکہ کی مسلط کردہ اقتصادی جنگ بھی جیت سکتے ہیں اور اللہ تعالی انھیں اس جنگ میں بھی کامیابی عطا کرےگا ۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬