26 December 2019 - 14:11
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 441817
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا: کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرانے کی مذموم کوشش کررہے ہیں ایسے افراد کا بھر پور مقابلہ کرنا چاہیے اور انقلاب کے مظہر، جہاد و شہادت کے اہم امور کو ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے صوبہ ہرمزگان کی شہداء کمیٹی کے ارکان سے ملاقات میں صوبہ ہرمزگان کے عوام کی شجاعت ، بہادری، وفاداری اور دفاع مقدس کے دوران ایثار و فداکاری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا شہیدوں کی تعظیم و تکریم اور تجلیل ہم سب کا فریضہ ہے ، شہداء نے اسلام اور انقلاب کا بھر پور دفاع کیا ، آج کچھ لوگ جہاد اور شہادت کو فراموش کرانے کی پالیسی پر گامزن ہیں لیکن ہمیں جہاد و شہادت کو زندہ رکھنے کے سلسلے میں کوشش کرنی چاہیے ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کو فداکاری اور ایثار کا مظہر قراردیا اور شہداء کی تعلیم و تربیت، رشادتوں اور کارناموں سےنوجوان نسل کو آشنا کرانے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ فسق و فجور اور دنیا طلبی کی جانب راغب کرنے کے بجائے معاشرے میں ایثار و شہادت اور فداکاری کی معرفی، شناخت اور پہچان کروا نےکے ذریعے سے نوجوان نسل اس جانب راغب ہوں گے اور وہ شہداء کے راستے کو جاری و ساری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر کو شہدائے ہرمز گان سیمینار کمیٹی کے اراکین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی تھی اس موقع پررہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمودات سے آج جمعرات کے روز بندر عباس میں منعقد ہونے والے سیمینار کے مندوبین نے استفادہ کیا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین