07 January 2020 - 19:37
News ID: 441899
فونت
مہاتیر محمد :
ملائشیا کے صدر نے کہا کہ دنیائے اسلام کو متحد ہوکر غیر علاقائی طاقتوں کے خطرے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملائشیا کے صدر مہاتیر محمد نے دنیائے اسلام کو غیر علاقائی طاقتوں کے خلاف متحد ہونے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجرجنرل قاسم سلیمانی کے خلاف امریکی اقدام غیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر انسانی تھا۔ دنیائے اسلام کو متحد ہوکر غیر علاقائی طاقتوں کے خطرے کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

ملائشیا کے وزیر اعظم نے شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی پر امریکہ کے بزدلانہ حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ہمیں اپنے گھروں میں قتل کررہا ہے۔ مسلمانوں کو متحدہ ہوجانا چاہیے ورنہ ایک ایک کرکے سب کو ختم کردیا جائےگا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے جمعہ کی صبح کو بغداد ایئر پورٹ کے قریب سپاہ اسلام کے مایہ ناز اور ہر دلعزیز کمانڈر میجر جنرل سلیمانی کو ایک بزدلانہ ہوائی حملے میں شہید کردیا تھا۔جس کے بعد دنیا بھر میں امریکہ کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں اور خطے سے امریکہ کی دہشت گرد فوج کو خارج کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬