رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ العظمی سیستانی کے نام ایک پیغام میں ان کی خیریت اور سلامتی کے لئے دعا کی۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عراق کے دینی مرجع آیت اللہ العظمی سیستانی کے نام ایک پیغام میں ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی سلامتی کے لئے دعا کی۔
واضح رہے کہ آیت اللہ العظمی سیستانی کی بائیں ٹانگ کا اسپتال میں کامیاب آپریشن ہوا ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے آیت اللہ العظمی سیستانی کو پیش آنے والے حادثے پر اپنے پیغام میں ان کی خیریت دریافت کی اوراللہ تعالی کی بارگاہ میں ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا فرمائی۔/۹۸۸/ن
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے