افغانستان کے میں امریکی فوجی گاڑیاں اور ٹینک بلیک مارکیٹ میں طالبان کو فروخت کئے جارہے ہیں۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے میں امریکی فوجی گاڑیاں اور ٹینک بلیک مارکیٹ میں طالبان کو فروخت کئے جارہے ہیں۔
رپورٹ کے ایک امریکی فوجی گاڑی 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ انکشاف صوبہ فرح کا دورہ کرنیوالے پارلیمانی وفد کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق پارلیمانی وفد کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے افغان فوج کو دیئے گئے ٹینک اورفوجی گاڑیاں صوبہ فرح کی بلیک مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک امریکی فوجی گاڑی 25 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔ یہ ٹینک اور فوجی گاڑیاں طالبان مقامی مافیا کے ذریعے خرید رہے ہیں اور پھر انہیں فورسز کیخلاف استعمال میں لا رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فرح صوبہ کا صرف دارالحکومت ہی حکومت کے کنٹرول میں ہے، باقی تمام صوبے پر طالبان قابض ہیں۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے