01 February 2020 - 11:05
News ID: 442019
فونت
عشرہ فجرکے آغاز پر؛
رہبر انقلاب اسلامی نے آج صبح بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور شہداء کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے آج صبح اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پربانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا.

رہبرانقلاب اسلامی نے اس کے بعد گلزار شہداء میں شہید بہشتی، شہید رجائی، شہید باہنر، شہدای 7 تیر، شہدای دفاع مقدس کے لئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔

یہ بات قابل ذکر ہےکہ اسلامی انقلاب کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں آج سنیچر 12 بہمن مطابق یکم فروری سے باقاعدہ طور پر خصوصی تقریبات شروع ہوگئیں.

ایرانی عوام، عشرہ فجر کی مناسبت سے پورے ملک میں نکالے جانے والے جلوسوں میں بھرپور شرکت کرکے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) اور رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے تجدید عہد کریں گے./۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬