09 February 2020 - 12:10
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442079
فونت
ہم دشمن کی عالم اسلام کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نشتر پارک میں ملت جعفریہ کی ملی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی، ابو مہندس مہدی اور انکے رفقاء کے چہلم کے موقع پر منعقد ہونے والا اجتماع ان شخصیات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے کہ جنہوں نے دنیا کے سامنے امریکہ، اسرائیل اور ان کے منصوبوں کو بے نقاب کیا، جنہوں نے عالم اسلام کو داعش جیسے دہشتگردوں سے پاک کیا۔

ہمارے اوپر ان کا خون قرض ہے، تمام عالم اسلام کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انِ شہداء کو خراج تحسین پیش کریں نہ کہ ان ممالک کا ساتھ دیں اور ان کی پُشت پناہی کریں کہ جنہوں نے عالم اسلام کے ان شہیدوں کو دہشتگرد ثابت کرنے کے لئے دن رات ایک کردیئے لیکن پھر بھی وہ اپنے مقاصد میں ناکام رہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ 9 فروری 2020ء کو 3 بجے سہ پہر نشتر پارک میں چہلم کا مرکزی اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، اس سلسلے میں شہر بھر کی اہم شاہراہوں، علاقوں، اور دیگر مقامات پر تشہیری یبینرز، پوسٹرز، آویزاں کردیئے گئے ہیں جبکہ یہ سلسلہ اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

جلسے میں شرکت کیلئے شہر بھر سے عوام کی سہولت کے لئے فری ٹرانسپورٹ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا کہ جن کو دہشتگرد ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ان کا جنازہ کس شان و شوکت کے ساتھ اٹھایا گیا اور امریکہ و اسرائیل کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی، اسی سلسلے کو برقرار اور شہیدوں کی یاد کو ہمیشہ زندہ رکھنے کے لئے آج 9 فروری کو نشتر پارک کراچی میں بھی عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس سے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام و ذاکرین خطاب کریں گے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ 9 فروری کو نشتر پارک کا عظیم الشان اجتماع شیعہ سنی اتحاد کا مظہر ہوگا، جو دنیا کو یہ ثابت کردے گا کہ ہم دشمن کی عالم اسلام کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آج کی عوام با شعور عوام سے، آج عالم اسلام کے دشمن اور ان کے مقاصد دنیا پر عیاں ہو چکے ہیں۔

اس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی، ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی، آئی ایس او کراچی ڈویژن کے صدر محمد عباس نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علامہ مختار امامی، علامہ محمد حسین رئیسی، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن اور یعقوب حسینی سمیت دیگر شیعہ رہبنما بھی موجود تھے۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پرطرفدارترین