رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان واصغریہ آرگنائزیشن پاکستان خواتین کا 33 واں سالانہ 3 روزہ مرکزی کنونشن بعنوان’’ ناصرانِ امام مہدی عج و یوم حسینؑ‘‘ 27 مارچ 2020 بروز جمعہ سے ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں بزرگ عالم دین شہید قائد کے باوفا ساتھی حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ آقائے حیدر علی جوادی کی زیر صدارت منعقد ہورہا ہے
جس میں سندھ بھر سے اصغریہ کےکارکن بھرپور شرکت کریں گے کنونشن سے ملک بھر کے جیدعلماء کرام ودانشور حضرات مختلف موضوعات پر دروس دیں گےکنونشن کے آخری روز 29 مارچ بروز اتوار کو یوم حسین ؑ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میںنئے میر کارواں کا اعلان ہوگا۔
چیئر مین کنونشن انجینئر غلام رضا جعفری (رکن نگہبان کائونسل اصغریہ) نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ عالمی استعماری، صہیونی اور سفیانی قوتیں مشرق وسطیٰ سمیت وطن عزیز پاکستان میں لڑاو اور تقسیم کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،جن کا بنیادی ہدف منتقم خون حسینؑ، منجی عالم بشریت حضرت امام مہدی عج کے ظہور پرنور کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا اور ان کے ظہور کیلئے زمینہ سازی کرنے والی حقیقی اسلامی قوتوں کے خلاف مکروہ سازشیں کرنا ہے تاکہ امام مہدی کے ظہور کو روکا جائے، جو کہ مکہ معظمہ سے ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ محب وطن ملت تشیع تمام تر ظلم و ستم سہنے اور ہزاروں قیمتی ترین شہداءدینے کے باوجود پاکستان کو امریکا، اسرائیل اور ان کی غلام عرب بادشاہتوں کے چنگل سے نکالنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، امریکا، اسرائیل، بھارت اور عرب بادشاہتوں کی ناپاک سازشوں کو ناکام بناتے رہے گی۔/۹۸۸/ن