24 February 2020 - 23:05
News ID: 442171
فونت
یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا : سن دو ہزار بیس ملک کی دفاعی طاقت میں اضافے کا سال ہوگا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے کہا ہے کہ ایئر ڈیفیس سسٹم کی تقویت کے نتیجے میں سعودی اتحاد کو آئندہ فضائی حملوں کی جرائت نہیں ہوگی۔ اور یہ رواں عیسوی سال ہمارے ملک کی کامیابیوں کا سال ہے۔

انہوں نے بیان کیا : سن دو ہزار بیس ملک کی دفاعی طاقت میں اضافے کا سال ہوگا۔

یمن کے وزیر دفاع نے واضح کیا کہ وہ دن جلد آئے گا جب سعودی اتحاد کے لڑاکا طیارے ہماری فضاؤں میں داخل ہونے کی جرائت بھی نہیں کرسکیں گے۔

دوسری جان یمن کی قومی حکومت کے وزیراعظم عبدالعزیز بن جبتور نے کہا ہے کہ ملک تمام محاذوں پر کامیابی کے ساتھ پیشقدمی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد کو کسی بھی میدان میں کامیابی نصیب نہیں ہوئی ہے۔

وزیراعظم حبتور نے مزید کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن کے خلاف جنگ بند نہ کی تو آرامکو کی تیل تنصیبات سے تیل برآمدات کو ناممکن بنا دیا جائےگا۔

قابل ذکر ہے کہ یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ مہد المشاط نے اتوار کے روز اندرون ملک تیار کیے جانے والے چار دفاعی نظاموں کی رونمائی کی تھی۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬