25 February 2020 - 00:59
News ID: 442176
فونت
عراق کے ممتاز عالم دین آیت اللہ یعقوبی کے نمائندے نے کہا ہے کہ آیت اللہ یعقوبی نےہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے ممتاز عالم دین آیت اللہ یعقوبی کے نمائندے حجۃ الاسلام ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ آیت اللہ یعقوبی نے ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آیت اللہ یعقوبی اسلامی قیادت اور حکومت کے سلسلے میں ولایت فقیہ کو آئمہ معصومین کی ولایت کے استمرار اور فروغ میں اہم سمجھتے ہیں۔

حجۃ الاسلام حسین ناصری نے مہر کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ انھوں نے حرم رضوی کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین موحدی کے ساتھ ملاقات میں اسلامی اور سماجی امو رکے بارے میں ملاقات اور گفتگو کی ۔

پاکستان میں آیت اللہ یعقوبی کے نمائندے نے قم اور مشہد مقدس میں پاکستانی طلاب کے بعض گروہوں اور تنظیموں سے بھی ملاقات اور تبادلہ خیال کیا ۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان کے سیاسی، ثقافتی اور سماجی امور اور پاکستانی عوام کو در پیش مشکلات اور چیلنجوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬