29 February 2020 - 20:36
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442205
فونت
اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام؛
ناصران امام مہدی کنونشن کی کامیابی کے سلسلے میں مرکزی کابینہ کی سینئرز سے اہم ملاقاتیں جاری‎ ہیں

رسا نیوز ایجنسی کی حیدر آباد پاکستان سے رپورٹ کے مطابق، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے 33 ویں سالانہ مرکزی کنونشن ناصران امام مہدی و یوم حسینؑ کی کامیابی کیلئے مرکزی کابینہ کا سندھ کے مختلف شہروں میں اہم مشاورتی اجلاس کا سلسلہ جاری مرکزی صدر برادر نسیم عباس منتظری نے کنونشن کی کامیابی کے سلسلے میں خیرپور،نوشہروفیروز،لاڑکانہ اورميرپور خاص میں تنظیمی سینئرز اور رکن نگہبان کائونسل انجینئر غلام رضا جعفری ،فضل حسین اصغری ،عبدرالزراق بلوچ ،ڈاکٹر غلام علی جعفری،برادر یوسف حسینی، علی اصغر عرفانی ،نثار علی منتظری اور دیگر سے ملاقات کی جس میں کنونشن کو کامیاب بنانے اور کارکنوں کی سندھ بھر سے بھرپور شرکت کے حوالے سے سینئرز سے رہنمائی لی مرکزی صدر برادر نسیم عباس منتظری کا کہنا تھااپنی زندگی کو امام (عج) کے حقیقی محب کے طور پر گزاریں گے، غیبت کبری کے بعد امامؑ کے ظہور کیلئے زمینہ سازی ہمارے لئے واجب ہے۔

چیئرمین کونشن انجینئر ٖغلام رضا جعفری کا کہنا تھا کہ امامؑ کی نصرت صرف وہی لوگ کریں گے، جنہیں امام علیہ السلام کی حقیقی معرفت حاصل ہے، امامؑ کی آمد کا انتظار مسلمانوں کے تمام مسالک کو ہے، آپ پوری انسانیت کو اس ظلم و جور سے نجات دلائیں گے، آپ پوری انسانیت کیلئے نجات دہندہ ہیں۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬
تازه ترین خبریں
مقبول خبریں
پربحث
پسندیده خبریں