03 March 2020 - 23:16
News ID: 442229
فونت
امت اسلامی عالمی کونسل :
امت اسلامی عالمی کونسل نے مسلمانوں کے خلاف انتہا پسند ہندو کے ظلم و جنایت پر دنیا کی خاموشی کو انسانیت کی تباہی جانا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی امت عالمی کونسل نے اپنے ایک پیغام میں انتہا پسند ھندو اور پلیس کی طرف سے اس ملک کے مسلمانوں کے قتل عام کے سلسلہ میں عکس العمل پیش کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔

اس پیغام میں بیان ہوا ہے : افسوس کی بات ہے جس وقت امریکا کا صدر ڈونالڈ ٹرمپ بھارت کے دورے پر تھا اسی زمانہ میں مسلمانوں کے خلاف ظلم و سخت حالات دیکھا گیا ہے یہاں تک کہ درجنوں بچے و خواتین اور بے گناہ لوگوں کو نہایت افسوسناک طریقہ سے قتل کر دیا گیا ۔

امت اسلامی عالمی کونسل نے وضاحت کی ہے :  مسلمانوں پر یہ ظلم و جنایت صرف ان کے خون خرابہ پر تمام نہیں ہوتا ہے بلکہ مسلمانون کے مقدس کتاب قرآن کریم کی بھی بے حرمتی کی ہے اور مسجدوں کو بھی کچھ انتہا پسند ھندو نے نہیں چھوڑا ۔

اس پیغام میں لکھا گیا ہے : بین الاقوام تنظیمیں و اداروں کی طرف سے ایسے انسانی و دینی فجایع پر خاموشی قابل تعجب ہے ۔ یہاں پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا اگر کسی ملک میں بایبل یا توریت کے ساتھ بے حرمتی ہوتی تو یہ تنظیم و عالمی ادارے اس وقت بھی خاموشی اختیار کرتے ؟ کیا وہ تیار ہیں کہ عیسائی و یھودی بچے اور عورتوں کا خون خرابا ہونے کو دیکھیں ۔

Comments
Anonymous
Iran (Islamic Republic of)
۰۴ March ۲۰۲۰ - ۰۴:۲۹
احسنتم
جزاکم الله خیرا
0
0
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬