19 March 2020 - 20:46
News ID: 442339
فونت
ترجمان جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں طالب علموں کے تحفظات دور کرے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں طالب علموں کے تحفظات دور کرے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے کرونا وائرس کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی اداروں کی بندش کے بعد اب ہاسٹلز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے طالب علم روڈز پر رات گزارنے پر مجبور ہیں۔

حکومت جلد از جلد ان طالب علموں کو سہولیات فراہم کرے۔ گلگت بلتستان کے طالب علم جو اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں انکو ٹکٹس نہیں مل رہیں، اگر مل بھیآ رہی ہیں تو ڈبل کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکام جلد از جلد اس حوالے سے طالب علموں کے تحفظات دور کریں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬