‫‫کیٹیگری‬ :
22 April 2020 - 15:02
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 442555
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے دفتر کے فوجی امور کے ڈائریکٹر نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدردانی کی ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے دفتر کے فوجی امور کے ڈائریکٹر محمد شیرازی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل سلامی کو ٹیلیفون کرکے سپاہ کے یوم تاسیس کی مناسبت سے رہبرانقلاب اسلامی کی طرف سے سپاہ کے تمام کارکنوں اور ان کے اہلخانہ کی خدمت میں سلام پیش کرتے ہوئے ان کی قدردانی کی۔

جنرل محمد شیرازی کا کہنا تھا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے سپاہ پاسداران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سپاہ کی کوششوں کی قدردانی کی۔

واضح رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکیل 2 اپریل 1979 کو بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (ره) کے فرمان پر ہوئی۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم تاسیس کے موقع پر آج ایران نے پہلا ملٹری سیٹلائٹ "نور" لانچ کیا جو ایران کی ایک بہت بڑی کامیابی اور ایک نئی پیشرفت ہے۔/۹۸۸/ن 

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬