26 April 2020 - 12:40
News ID: 442579
فونت
صیہونی وزیر اعظم بینیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف کل تل ابیب کے رابین اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم بینیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف کل تل ابیب کے رابین اسکوائر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

موصلہ رپورٹ کے مطابق تل ابیب کے رابین اسکوائر پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے کے دوران، ہزاروں مظاہرین نے کورونا وائرس کے پھیلاو کے موقع پر بنیامین نیتن یاہو کی پالیسیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مالی بدعنوانی میں سزا سے بچنے کے لئے اقتدار کو مضبوط کرنے کے درپے ہے۔

مظاہرین نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے بھی صیہونی وزیرا اعظم کی پالیسیوں پر کڑی نکتہ چینی کی۔

مقبوضہ سرزمین میں کورونا وائرس سے اب تک 198 افراد ہلاک جبکہ 15 ہزار سے زائد افراد اس وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬