رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے کہا: 12 رمضان المبارک ایک تاریخی دن ہے جب پیغمبر اکرم نے مہاجرین اور انصار کے درمیان ”مواخات“بھائی چارہ قائم کیا دو دو فرد کو بھائی قرار دیا اور حضرت علی ؑ ابن ابی طالب کو اپنا بھائی قرار دیا۔
پاکستانی مسلمانوں میں اس بارے میں کوئی دوآراء نہیں کہ شرپسند عناصرکا کسی مذہب و مکتب سے کوئی تعلق نہیں بلکہ ان کا مسلک صرف اور صرف شر انگیزی ہے۔
انہوں نے کہاہے کہ عالم اسلام اور اسلامیان پاکستان کو جتنی اس وقت وحدت و اتحاد اور باہمی اخوت و یگانگت کی ضرورت ہے پہلے کبھی نہ تھی لہذا روز مواخات کو یاد رکھتے ہوئے آج ایک بار پھر ”صیغہ اخوت“ کی تجدید کی جائے اور انصار و مہاجرین والا جذبہ بیدار کرتے ہوئے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹے جائیں تاکہ مشکلات اور مصائب کا مقابلہ کیا جاسکے۔/۹۸۸/ن