رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حجتالاسلام محمد داداش زاده نے بیان کیا : خداوندعالم نے خواتین کی تخلیق میں بے شمار گوہر عنایت کی ہے اور نا محرم کی گندی و شیطان نگاہ سے اس کی حفاظت کے تاکید کی ہے ، جو خواتین اسلامی حجاب کا خیال نہیں رکھتی ہیں حقیقت میں اپنی انسانی اقدار کو روندا ہے اور اس کو بے اہمیت جانا ہے جو ایک مسلمان پاک خاتون کی شان و مقام سے دور ہے ۔
تبلیغات اسلامی صوبہ آذربایجان غربی کے سربراہ نے کہا : دین مبین اسلام کہ جو ادیان الہی میں آخر و کامل ترین دین ہے اس کی نظر میں مسلمان خواتین اعلی مقام و منزلت رکھتی ہیں اور قرآن کریم میں بھی خداوند عالم نے سورہ کوثر نازل فرما کر اس امر کی تصدیق کر دی ہے ۔ یہ ایسے حالات میں ہے کہ یورپ معاشرے میں خواتین سماجی آزادی رکھنے کے بہانہ سے مردوں کے لئے ایک وسیلہ بن چکی ہیں ۔ یورپی معاشرے کے خلاف دین اسلام نے خواتین کی حقوق مردوں کے برابر قرار دیا ہے اور ان کی بہت عزت و قدر کی ہے ، خواتین کی عزت و اہمیت کے لئے اتنا ہی کافی ہے کہ نبی مکرم اسلام (ص) حضرت فاطمہ زہرا (س) کی ہاتھوں کو بوسہ دیا کرتے تھے اور امام خمینی (ره) فرماتے تھے کہ ( مرد خواتین کے دامن سے معراج حاصل کرتے ہیں ) ۔
حجت الاسلام داداش زاده نے بیان کیا : عفاف و حجاب خواتین و لڑکیوں کے لئے نا محرم شیطانی نگاہ کے مقابلہ ایک مستحکم قلعہ کے مشابہ ہے اور انسانی وقار کی نمائندگی کرتا ہے ۔ حجاب محدودیت نہیں ہے بلکہ انسان کی کرامت بیان کرتی ہے ۔ جو خواتین اپنے حجاب کا خیال نہیں کرتی ہیں حقیقت میں وہ اپنے انسانی اقدار کو تباہ کرتی ہے ۔