15 July 2020 - 14:45
News ID: 443186
فونت
اسلام، مسیحیت اور یہودیت مقدس ادیان میں شمار کیا جاتا ہے اور انکی مقدس کتابوں کے کافی ترجمے شایع ہوچکے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ابراھیمی مذہب کے پیروکاروں کا شمار اہم ترین مذاہب میں شمار ہوتا ہے اور ان میں قرآن کلام خدا ہے جو رسول اکرم(ص) پر اتارا گیا ہے۔

ان مذاہب کی مقدس کتابوں کے متعدد ترجمے ہوچکے ہیں جنمیں آخری ترجموں میں «عهد جدید» (کتاب مقدس انجیل) جو «اکرام لمعی» سے منسوب ہے اور « انجیل مسیح کے درست ترجمے» کے عنوان سے شایع ہوا جو مصری کلیساوں میں جھگڑوں کا باعث بھی بنا، اور متعدد کلیساوں نے اعلان کیا کہ مسیحیت سے اسکا تعلق نہیں، تو اکرم لمعی نے بھی اعلان کیا کہ اس کتاب سے اسکا تعلق نہیں۔

مختلف اداروں نے اعلان کیا کہ وہ اس ترجمے کو نہیں مانتے اور اسکی اشاعت کے حوالے سے انتباہ بھی کیا. ان مقدس کتابوں قرآن، تورات اور انجیل کے پہلے ترجموں کی تاریخ پر اشارہ کرتے ہیں:

قرآن کریم

قرآن کا سب سے پہلا انگریزی میں جو ترجمہ ہوا اس کا اعزاز «الگزینڈر روس» (Alexander Ross کو حاصل ہے جس نے فرنچ ترجمے سے اسکو انجام دیا۔ دوسرا ترجمہ ڈاکٹرسیل (Sale نے سال ۱۷۳۴ میں بر راہ راست عربی سے انجام دیا اور متعدد بار یہ دوبارہ شائع ہوا، اس ترجمہ کے مقدمے میں «اسلام» کے عنوان سے ایک چھوٹا سا مقدمہ درج ہے جبکہ اس کے حاشیے میں ناصرالدین عبدالله بیضاوی، ایرانی شافعی مفسر کے تفسیر درج ہے۔

کشیش«رودویل» (Rodwell نے بھی قرآن کا انگریزی میں ترجمہ کیا ہے اور یہ نسخہ سال ۱۸۶۱ کو لندن میں شایع ہوا۔

تورات

عبری منابع کے مطابق مقدس کتاب تورات کا پہلا ترجمہ«الترجمة السبعینیة» کے عنوان سے شائع ہوا جو تین صدی قبل مسیح انجام دیا گیا ہے اور اس میں ۷۲ یہودی دانشوروں نے ۷۲ دن میں اس کو انجام دیا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ تورات میں یہودی عقاید کے دانشوروں نے اسکندریه میں دو صدی قبل مسیح کو شایع کیا۔

کتاب مقدس یهودیت(عهد قدیم) اورکتاب مقدس مسیح جنمیں عهد قدیم (تورات) اور جدید(انجیل) کو سموتا ہے اس سے مختلف ہے۔

انجیل

نیوز ایجنسی «الانبا تکلا هیمانوت» (st-takla.org کے مطابق عھد قدیم سب سے پہلے عبری زبان میں لکھا گیا ہے اور اس میں کچھ حصہ آرامی زبان میں ہے اور عربی زبان ہی یہودیت کی اصل زبان ہے۔

نیوز کے مطابق عهد جدید(انجیل) جو یونانی زبان میں کافی معروف ہےمگر انجیل «متی» یونانی اور آرامی ازبان میں ہے اور عهد قدیم کا ترجمہ تین سو سال قبل مسیح اسکندریه مصر میں عبری سے یونانی میں ترجمہ ہوا ہے اور پھر عهد قدیم و جدید، کا یکجا یونانی زبان میں ترجمہ کیا گیا۔

انجیل کا قدیم ترین عربی میں ترجمہ اسقف شهر «اشبیلیه» (سبیا یا سویا یا سِویل) نے سال ۲۴ میلادی کو اسپین میں انجام دیا ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬