15 July 2020 - 14:54
News ID: 443188
فونت
الیکشن کمیشن کی جاری کرہ فہرست کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں 97 ویں نمبر پر، نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) 80 اور بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی 87 ویں نمبر پر ہے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی ہے۔ 56 جماعتوں کی چھانٹی کے بعد ملک میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد126 رہ گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق 2018 کے انتخابات میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 182 تھی جو اب 126 رہ گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے 56 جماعتوں کی چھانٹی کر دی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جاری کرہ فہرست کے مطابق حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں 97 ویں نمبر پر، نواز شریف کی مسلم لیگ (ن) 80 اور بلاول بھٹو کی پاکستان پیپلز پارٹی 87 ویں نمبر پر ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا 89 واں نمبر ہے۔ پاکستان مسلم لیگ قائداعظم 77 ویں اور مولانا فضل الرحمن کی جمعیت علمائے اسلام (ف)33 ویں نمبر پر ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی فہرست میں علامہ راجہ ناصر عباس کی جماعت مجلس وحدت مسلمین 39ویں، پروفیسر ساجد میر کی مرکزی جمعیت اہلحدیث الیکشن کمیشن میں 40 ویں اورجماعت اسلامی کا 30 واں نمبر ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن میں بڑی سیاسی جماعتوں کیخلاف مبینہ ممنوعہ ذرائع سے غیر ملکی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کا عمل جاری ہے، الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی نے تحریک انصاف کو 15 جولائی اور مسلم لیگ (ن) کو 16 جولائی کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سکروٹنی کمیٹی کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عدم پیشی کی صورت میں معاملہ کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے گا۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬