25 July 2020 - 19:36
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443268
فونت
حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ :
حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا : عوام طبی ہدایات اور دستوارات پر عمل کرکے کورونا وائرس کو شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ نے کورونا وائرس کو شکست دینے کے سلسلے میں طبی دستورات پر عمل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح نصیب ہوگي۔

انہوں نے کرونا سے مقابلہ میں کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی : عوام طبی ہدایات اور دستوارات پر عمل کرکے کورونا وائرس کو شکست سے دوچار کرسکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہم بعض عادات کو تبدیل اور طبی پروٹوکول پر سنجیدگی کے ساتھ عمل شروع کردیں تو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فتح یقینی ہے جبکہ اس سلسلے میں غفلت اور کوتاہی کسی بڑے سانحہ کا سبب بھی بن سکتی ہے۔

حجت الاسلام سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ اللہ تعالی کی ذات پر توکل، صبر و استقامت ، دعا و توسل اور احتیاط کے ذریعہ ہم اس مشکل مرحلے سے عبور کرسکتے ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬