11 August 2020 - 12:03
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443425
فونت
ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا بریفنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران انہیں آگاہ کیا گیا کہ باہر فائرنگ ہوئی ہے جس کے فورا بعد وہ بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میڈیا بریفنگ میں مصروف تھے کہ اس دوران انہیں آگاہ کیا گیا کہ باہر فائرنگ ہوئی ہے جس کے فورا بعد وہ بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

تاہم بعد میں ٹرمپ پریس کانفرنس کے لیے دوبارہ آئے اور کہا کہ وہ فائرنگ سے زخمی شخص کو نہیں جانتے نہ اس کے مقصد کے بارے میں علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ واقعہ وائٹ ہاؤس کے احاطے کے باہر پیش آیا اور یہ سیکورٹی کی ناکامی نہیں ہے۔

واقعہ کے بعد وائٹ ہاؤس کو سیل کر دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد وائٹ ہاؤس کے باہر موجود ہے اور خفیہ سروس کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔

امریکی خفیہ ایجنسی کے مطابق ایک سیکریٹ ایجنٹ کے ساتھ پینسلوینیا اوینیو پر وائٹ ہاؤس کے ایک بلاک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد ایک شخص کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔

ابھی تک اس واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬