19 August 2020 - 00:59
‫نیوز‬ ‫کوڈ‬: 443486
فونت
حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر نے عالم اسلام کے مسائل میں رهبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ایت اللہ تسخیری کے انتقال پر تعزیت پیش کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظھار کیا۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ مدینتہ العلم کوپن ھیگن ڈنمارک کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید مرید حسین نقوی نے مجمع تقریب بین المذاھب کے سابق سربراہ ایت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کے انتقال پر اپنے تعزیتی خط میں ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظھار کیا۔

اس تعزیت نامہ کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

موت العالم موت العالم

انا للہ وانا الیہ راجعون

ایت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کا انتقال ایک عظیم سانحہ ہے اور عظیم علمی فقدان ہے، ہم اساتذہ کرام اور انتظامیہ کی جانب سے حضرات آیات عظام خوئی، باقر الصدر، شیخ جواد تبریزی کے شاگرد، مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے سابق سربراہ اور عالم اسلام کے مسائل میں رهبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر حضرت آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری کے انتقال کی تمام مومنین و مومنات، علماء کرام، مراجع عظام، مقام معظم رھبری(حفظہ اللہ) اور بالخصوص امام زمانہ(عج) کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہیں۔

اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ چہاردہ معصومین(ع) کے صدقے میں آیت اللہ تسخیری کو جوار سید الشھداء(ع) میں اعلی مقام عطا فرمائے، ان کے صغیرہ و کبیرہ گناھوں کو معاف فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے نیز آپ تمام احباب سے گزارش ہے کہ ایک دفعہ سورہ فاتحہ پڑھ کر مرحوم کی روح کو شاد فرمائیں۔

منجانب حوزہ علمیہ مدینتہ العلم
کوپن ھیگن ڈنمارک

تبصرہ بھیجیں
نام:
ایمیل:
* ‫نظریہ‬:
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬