28 August 2020 - 18:24
News ID: 443581
فونت
جلوس کی حفاظت کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ اور پاک افغان سرحد کو بھی تیرہ محرم تک ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موبائل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

 رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاراچنار میں شہدائے کربلا کی یاد میں تین سو سے زائد امام بارگاہوں ميں عزاداری کی مجالس کا سلسلہ جاری ہے، جب کہ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار سے عزاداری کا جلوس برآمد ہوا۔

پاراچنار شہر کے مرکزی امام بارگاہ سے شہدائے کربلا کی یاد میں نکالا جانے والا ماتمی جلوس رات گئے واپس مرکزی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔

عزادار نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سینہ کوبی کرتے رہے، عزاداروں کیلئے جگہ جگہ چائے، یخنی، شربت اور پانی کی سبیلیں لگائی گئیں، جلوس کی حفاظت کیلئے سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے تھے۔ اور پاک افغان سرحد کو بھی تیرہ محرم تک ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شہر میں موبائل سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔/۹۸۸/ن

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬