15 September 2020 - 12:59
News ID: 443686
فونت
پاکستان میں تکفیریت کے مقابلے اور اتحاد بین المومنین کیلئے ایم ڈبلیوایم قم کے تحت فاضل علماء اور طلاب کا مشاورتی اجلاس

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وحدت بین المومنین اور اس کے ذریعے تکفیری فتنہ کا مقابلہ و وطن عزیز کی سالمیت و امنیت کی خاطر اپنے بزرگ علماء کے اقدامات کی تائید اور مزید بہتری لانے کیلئےمجلس وحدت مسلمین قم کی مجلس شوریٰ کے سینئر اراکین کی ایک مشاورتی میٹنگ ہوئی ۔جس میں قم المقدس میں درس و تدریس میں مصروف، قوم کا درر رکھنے والے مخلص جید علماء و فضلاء گرامی نے بھرپور شرکت کی۔

جلسہ کا آغازمولانا بشارت امامی نے تلاوت قرآن پاک سے کیا اور اس کے بعد امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منقبت پڑھی۔اس کے بعد جلسے کے ایجنڈے کی تفصیل سے آگاہی اور ابتدائی گفتگو کیلئے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم المقدس حجۃالاسلام شیخ عادل مہدوی نے پاکستان میں تکفیریوں کی طرف سے تشیع کے خلاف ہونے والی سازشوں اور ان کے مقابل علماء قم المقدس کی ذمہ داریاں کے حوالے سے مختصر گفتگو کی اور اس بات کی تاکید کی کہ تکفیریت کا مقابلہ قومی وحدت اور اتحاد کے ذریعہ ہی ہو سکتا ہےاور پاکستان میں ہم بزرگان کے اتحاد اور وحدت کے ہر اقدام کی تائید کرتے ہیں اور یہاں قم سے ہر قسم کے تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬