بھارتی حکومت نےمقبوضہ کشمیر میں 50 ہزار مندر قائم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیر میں ۵۰ ہزار مندر قائم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے خستہ حال مندروں کی تعمیر نو کے نام پر کئی تاریخی مساجد اوردرگاہوں کی نشاندہی کی ہے جہاں یہ مندر قائم کیے جارہے ہیں ۔
بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ مساجد ہندوؤں کے قدیم مذہبی مقامات پر تعمیر کی گئی تھیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی انتہا پسند حکومت مقبوضہ کشمیر کی مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے منصوبہ پر گامزن ہے۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے