رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کربلا معلی میں آیت الله سیستانی کے نمائنده اور حرم حضرت امام حسین علیہ السلام کے متولی حجت الاسلام عبد المهدی کربلائی نے گذشتہ روز مصر کے دانشوروں سے ملاقات میں عالم اسلام میں مصر کی منزلت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مصر ھمیشہ اسلامی دنیا میں میانہ روی کا بیانگر رہا ہے ۔
انہوں نے یاد دہانی کی : مسلمانوں کے درمیان الازھر کی خاص اھمیت رہی ہے اس طرح کہ یہ اسلامی مرکز مصر کے موجودہ اختلافات کے حل میں مناسب کردار ادا کرسکتا ہے ۔
آیت الله سیستانی ںے مزید کہا: مصری عوام مختلف ادیان کے ماننے والوں کے درمیان مسالمت آمیز فضا ھموار کرے اور موجودہ مشکلات کو گفتگو و مذاکرات کے ذریعہ حل و فصل کرے ۔
حجت الاسلام کربلائی نے عراق میں آیت الله سیستانی کے اقدامات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آیت الله سیستانی نے عراق میں اتحاد کا مرکز ہیں ۔
انہوں ںے مزید کہا: عراقی مراجع تقلید کے اقدامات و اظھارات اسلامی اتحاد و یکجہتی اور مسلکی و مذھبی و قبائلی اختلاف سے پرھیز پر مبنی ہیں ۔